پنجاب

مستقبل پاکستان کے چیئرمین انجینیئر ندیم ممتاز قریشی کی خصوصی ہدایت پر، پارٹی کی سینیئر ٹیم

مستقبل پاکستان کے چیئرمین انجینیئر ندیم ممتاز قریشی کی خصوصی ہدایت پر، پارٹی کی سینیئر ٹیم نے جنوبی پنجاب اور ڈی جی خان ڈویژن کے سلاب زدگان علاقوں کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کرنا تھا، جہاں ضرورت مندوں میں کھانا اور راشن تقسیم کیا گیا۔ اس دوران، سینیئر سیاسی رہنما ملک محمد راشد سے بھی ملاقات کی گئی، جس میں مختلف سیاسی و سماجی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں جنوبی پنجاب کی محرومیوں اور وہاں کے عوام کو درپیش مشکلات پر خصوصی گفتگو ہوئی۔ ملک راشد نے جنوبی پنجاب کے مسائل اور حکومت کی ناکامیوں پر روشنی ڈالی، جبکہ مستقبل پاکستان کی قیادت نے ان مسائل کے حل کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔ یہ ملاقات نہ صرف سیاست بلکہ جنوبی پنجاب کی پسماندگی اور اس کی ترقی کے حوالے سے اہمیت کی حامل رہی۔
شرکا میں ملک محمد راشد کے علاوہ شیخ ناصر محمود، شیخ سراج عامر، شیخ بلاول اور عامر محمود قریشی شامل تھے۔ ان تمام شخصیات نے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے اپنی خدمات پیش کیں اور جنوبی پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے پارٹی کے منشور پر عملدرآمد کرنے کا عزم کیا۔
یہ دورہ مستقبل پاکستان کی قیادت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے، اور جنوبی پنجاب کی ترقی کے لیے مؤثر اقدامات کریں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You