پنجاب

بارشوں سے لاکھوں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں تباہ،حکومت کسانوں کی مالی مدد کرے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

بارشوں سے لاکھوں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں تباہ،حکومت کسانوں کی مالی مدد کرے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

مستقبل پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں کاشتکاروں کو تنہا نہیں چھوڑے گی،ہر سطح پر آواز بلند کریں گے:چیئرمین
سندھ میں بارشوں سے 5 لاکھ 41 ہزار 351 ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں تباہ اور 86 ارب 86 کروڑ کا نقصان ہوا:گفتگو

زرعی شعبہ کی ترقی و بحالی کے دعوے اور وعدے تو گزشتہ کئی دہائیو ں سے ہوتے آرہے ہیں مگر آج تک ان پر عملدرآمد نہیں ہوپایا

چیئر مین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ بارشوں سے لاکھوں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئی ہیں،حکومت کاشتکاروں کو بے یار و مدد گار چھوڑنے کی بجائے نقصانات کا تخمینہ لگواتے ہوئے ان کی مالی مدد کرے، صوبہ سندھ میں بارشوں سے 5 لاکھ 41 ہزار 351 ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلوں کی تباہی سے کاشتکاروں کا 86 ارب 86 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے اور 2لاکھ 93 ہزار 580 ایکڑ اراضی پر کھڑی کپاس کی فصل تباہ ہوئی ہیں اس سے جہاں کسانوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے وہاں ملکی معیشت کو درپیش مسائل بھی مزید بڑھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں کیونکہ زراعت ملکی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے مستقبل پاکستان ملک کے غریب و بے سہارا کسانوں کو مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑے گی بلکہ ان کی آواز کو ہر سطح پر بلند کرے گی۔ان خیالات کا اظہار بارشوں سے کسانوں ہونے نقصان پر حکومت سے مالی امداد کا مطالبہ کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ایک رپورٹ کے مطابق 2010 ء کا سیلاب 10 ارب ڈالر اور 2022ء میں معمول سے زیادہ بارشیں 30 ارب ڈالر کے نقصان کا باعث بنی تھیں۔ ملک کی 10 فیصد آبادی خوراک کی کمی کا شکار اور 58 فیصد کو فوڈ سیکورٹی کا مسئلہ پیدا ہو گیا تھا جو کہ اب بھی ہورہا ہے مگر حکومت اس اہم مسئلے کے حل پر توجہ نہیں دے رہی۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ زرعی شعبہ کی ترقی و بحالی کے دعوے اور وعدے تو گزشتہ کئی دہائیوں سے ہوتے آرہے ہیں مگر آج تک ان پر عملدرآمد نہیں ہوپایا جس کے باعث کسانوں کو درپیش معاشی مسائل مسلسل بڑھتے جارہے ہیں۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
04-09-2024

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You