اہم خبریںبلوچستان

بلوچستان میں دہشتگردوں کو کوئی رعایت نہیں ملے گی : سرفرازبگٹی

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی کاکہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردوں کو کوئی رعایت نہیں ملے گی۔

کابینہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں حالیہ دنوں میں دہشتگردی دیکھنے میں آئی ، کل بلوچستان اسمبلی نے یک زبان ہوکر دہشتگردی کی مذمت کی، یہ مٹھی بھر دہشتگرد سوفٹ ٹارگٹ ڈھونڈتے ہیں، یہ بسوں سے اتار کرمعصوم لوگوں کی ٹارگٹ کلنگ کرتے ہیں.

انہوں نے کہا کہ بلوچ ہمیشہ جنگوں میں رہا،روایات کے مطابق چیزیں ہوتی تھیں، یہ بلوچیت کے نام پر ضرور ہے لیکن ان کا کوئی تعلق نہیں، یہ کسی بلوچ نے پشتون یا پنجابی کو نہیں مارا،یہ دہشتگردوں نے پاکستانی شہید کیے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ہر روز صوبائی حکومت کا کوئی نہ کوئی سیکرٹری ہر ضلع میں ہونا چاہیے، ہم دن گزرنے کے ساتھ گورننس کو ٹھیک کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کی حکومت ذہین طالبعلم بچیوں کو ہارورڈ اور آکسفورڈ بھیج رہی ہے، اب بلوچستان کے لوگوں نے ہمارے اور دہشتگردوں میں فرق ڈھونڈنا ہے، ہم خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You