انٹرنیشنلاہم خبریں

روس کے مشرقی علاقے میں 7.2 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خدشہ

ماسکو:(ویب ڈیسک) روس کے مشرقی ساحلی علاقے میں 7.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کا مرکز ساحلی شہر پیٹروپاولوسکی کمچٹکا سے 55 کلو میٹر دور تھا اور گہرائی 18 میل تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے جھٹکوں کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے، زلزلے کے بعد اب تک کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

امریکی نیشنل سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق زلزلے سے بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا امکان نہیں ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You