جہلم:ریسکیو1122 سنٹرل سٹیشن جہلم پر جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
*جہلم:ریسکیو1122 سنٹرل سٹیشن جہلم پر جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی*
(ثاقب محمود)
*ریسکیو 1122 جہلم کے چاک وچوبند دستے نے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی طرف سے جشن آزادی کے سلسلے میں منعقد ہونے والی پرچم کشائی کی تقریب میں سلامی پیش کی۔*انجینئر سعید احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جہلم*
*پاکستان کی ترقی کے لیے ہمیں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو دن دگنی رات چوگنی ترقی دے۔*ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنیئر سعید احمد*
سنٹرل ریسکیو سٹیشن جہلم پر جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی اور آزادی کیک بھی کاٹا گیا. اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنیئر سعید احمد اور دیگر افسران اور ریسکیو اہلکاروں نے شرکت کی. سبز ہلالی پرچم لہرایا اور سلامی پیش کی گئی. ریسکیو افسران اور سٹاف نے ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا بھی کی. ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سعید احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہمیشہ یاد رکھنا چاہئے کہ وطن کی آزادی کے لیے تاریخ ہمارے آباؤ اجداد کے خون سے بھری پڑی ہے قائداعظم کی زیرِ قیادت ہمارے آباؤ اجداد نے آنے والی نسلوں کی خاطر غلامی کی زنجیریں توڑیں تاکہ آئندہ نسلوں کو جبر، مذہبی امتیاز اور ہر طرح کی زیادتیوں سے محفوظ رکھا جائے ۔اللہ ہمیں وطن سے محبت کے پیغام کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائیں اور پاکستان ہمیشہ سلامت رہے۔
اس موقع پر انھوں نے مزید کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے کہ جشن آزادی کے موقع پر ون ویلنگ سے پرہیز کریں اور اپنی اور اپنے پیاروں کی قیمتی جانوں کی حفاظت کریں۔



