انٹرنیشنل

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت جاری، مزید 25 فلسطینی شہید

غزہ کے متعدد علاقوں میں گولہ باری اور فائرنگ، دہشت گرد صیہونی فورسز نے مزید 25 فلسطینیوں کی جان لے لی۔

عرب میڈیا کے مطابق صیہونی فورسز کی خان یونس، دیر البلاح اور مغازی کیمپ پر گولہ باری جاری، خان یونس کےمشرقی علاقے میں طبی عملے کے رکن سمیت 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ خان یونس کے مشرقی علاقے سے 75 ہزار سے زائد فلسطینی جبری بے گھر بھی ہو گئے، غزہ:بے یارو مددگارفلسطینی فٹ پاتھوں اور گلیوں میں بغیر خوراک اور پانی کے سونے پر مجبور ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی بربریت سے 39ہزار897 فلسطینی شہید،92ہزار152افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب جنوبی غزہ میں حماس کے حملے میں ایک اسرائیلی فوجی مارا گیا ، اسرائیلی فوجی سارجنٹ عمر گنزبرگ کا تعلق پیراشوٹ بریگیڈ سے تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You