انٹرنیشنل

حماس نے قاہرہ مذاکرات میں وفد نہ بھیجنے کا اعلان کردیا

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے قاہرہ مذاکرات میں شرکت کیلئے وفد نہ بھیجنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل پر زور دیا جائے کہ 2 جولائی کو طے پانے والے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

حماس کا کہنا تھا کہ مصالحت کار ہمیں جو بائیڈن کے جنگ بندی ویژن اور اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قرارداد کی روشنی میں 2 جولائی کو ہونے والے مذاکرات کے دوران طے پانے والے نکات پر عملدرآمد کیلئے اپنا منصوبہ پیش کریں۔

اپنے بیان میں حماس کا کہنا تھا کہ نئی تجاویز سے اسرائیل کو ہمارے لوگوں کے قتل عام کا بہانہ مل رہا ہے۔

گزشتہ ہفتے امریکا، مصر اور قطر کی جانب سے اسرائیل اور حماس کو 15 اگست کے روز قاہرہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کیلئے مذاکرات کے نئے دور کیلئے دعوت دی تھی۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں 40 ہزار سے زائد فلسطینی اسرائیلی بربریت کا شکار ہو چکے ہیں جس میں نصف سے زائد تعداد صرف بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You