کرائمز

لاڑکانہ : مخالفین کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 2 بہنیں جاں بحق

سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں دیرینہ رنجش دو بہنوں کی جان لے گئی ۔

پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعہ نذر محلہ میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 بہنیں موقع پر دم توڑ گئیں جبکہ ماں اور باپ زخمی ہو گئے۔

واقعے کے بعد ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے جبکہ پولیس اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق بہنوں کی شناخت 19 سالہ حفیظاں اور 17 سالہ فرح چانڈیو کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں عظمت چانڈیو اور روبینہ چانڈیو شامل ہیں ۔

پولیس کا بتانا ہے کہ واقعہ چانڈیو برادری میں دیرینہ رنجش کے باعث پیش آیا ، پولیس کی جانب سے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You