کرائمز

لیاری ایکسپریس وےپرمبینہ پولیس مقابلہ، 2 سٹریٹ کرمنلز گرفتار

گلبہار کی حدود لیاری ایکسپریس وے پرپولیس کا سٹریٹ کرمنلز کے میں 2ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق پولیس مقابلہ کچا راستہ پلیاندی لیاری ایکسپریس وے نزدحاجی مریدگوٹھ حدود تھانہ گلبہارمیں ہوا، دو طرفہ فائرنگ میں ایک سٹریٹ کرمنل زخمی ہوا جبکہ دو کو گرفتار کرلیاگیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت کرس ولدخالد مسیح اور کرسٹوفر ولد وسیم مسیح کےنام سےہوئی ، ملزمان سےدو30 بورپسٹل لوڈمیگزین،نقد رقم اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزمان کا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے ، برآمد موٹر سائیکل کا ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے ۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You