پنجاب

چیئرمین مستقبل پاکستان کا حماس سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس

چیئرمین مستقبل پاکستان کا حماس سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے فلسطین کی آزادی کی تحریک کمزور نہیں بلکہ مزید مضبوط ہوگی:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

فلسطین میں جاری اسرائیلی ظلم و تشدد کے خلاف پوری امت مسلمہ کو متحد ہو کر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے:چیئرمین

اسلام دشمن قوتوں یہ کوشش ہے کہ وہ کسی طرح مسلمانوں کو نقصان پہنچاتے ہوئے اپنے ناپاک عزائم کو پورا کریں:گفتگو

چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے حماس سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے فلسطین کی آزادی کی تحریک ختم نہیں بلکہ مزید مضبوط ہوگی،مستقبل پاکستان فلسطینیوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور امید کرتے ہیں کہ ایران حکومت اسماعیل ہنیہ کے قاتلوں کو جلد منظر عام پر لاتے ہوئے اس عالمی سازش کا منہ توڑ جواب دیں گے،اسماعیل ہنیہ اور ان کے خاندان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،فلسطین میں اسرائیل کے بڑھتے ہوئے ظلم و تشدد کے خلاف پوری امت مسلمہ کو متحد ہونے کی ضرورت ہے اگر مسلمان اسی طرح مختلف طبقات میں بٹے رہے تو کوئی بھی محفوظ نہیں رہے پائے گا۔انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن قوتوں کی شروع دن سے یہ کوشش رہی ہے کہ وہ مسلمانوں کو نقصان پہنچاتے ہوئے اپنے ناپاک عزائم کو مکمل کریں مگر اب وہ وقت آن پہنچا ہے کہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و تشدد کے خاتمے اور فلسطینیوں اور کشمیروں کی آزادی کیلئے اسلامی ممالک سربراہان کو بلا تفریق اپنا اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اسرائیل و بھارتی ظلم کا نشانہ بننے والوں کو آزادی کی منزل نصیب ہو۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You