کرائمز

کندھ کوٹ میں دوگروپوں کے درمیان فائرنگ ، 2 افراد جاں بحق

کندھ کوٹ میں دوگروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق افسو س ناک واقعہ تھانہ گبلو کی حدود میں پیش آیا جہاں چوری کے معاملے پر دو گروپوں میں فائرنگ ہوئی ، جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہو ئے۔

اطلاع پر تھانہ حدود کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں اور زخمی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے پر سکھر ریفر کردیا گیا، دونوں گروپ مورچہ بند، علاقے میں کشیدگی برقرارہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You