خیبرپختون خواہ

عدالتی کندھے استعمال کر کے کوئی چی گویرا اور نیلسن منڈیلا نہیں بن سکتا: عظمیٰ بخاری

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عدالتی کندھے استعمال کر کے کوئی چی گویرا اور نیلسن منڈیلا نہیں بن سکتا۔
خیبرپختونخوا حکومت کے 9 مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے مطالبے پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت کا پشاور ہائیکورٹ کو جوڈیشل کمیشن بنانے کا خط عدالتی ہتھوڑے کے نیچے چھپنے کی ناکام کوشش ہے، گیدڑ کو جب موت نظر آتی ہے تو وہ شہر کی جانب بھاگتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن ہمیشہ پوشیدہ اور وضاحت طلب معاملات پر بنتے ہیں، 9 مئی کی ناکام بغاوت کی ویڈیوز، تصاویر اور آڈیوز بطور ثبوت موجود ہیں، 9 مئی کی ناکام بغاوت ملک کے خلاف ایک سازش تھی، اس بغاوت کے تمام کردار اس کے سہولت کار اور ماسٹر مائنڈ کون ہیں حقیقت عیاں ہوچکی۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت کا جوڈیشل کمیشن کیلئے عدالت جانا اپنے جرائم کا اعتراف کرنے کے مترادف ہے، ’’فتنہ‘‘ خود بھی 9 مئی کی بغاوت کا اعتراف کر چکا ہے، سلمان اکرم راجہ نے بھی اس کی تصدیق کر دی۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ بھاگ فتنہ بھاگ کہاں تک بھاگے گا، 9 مئی تمہارا پیچھا کرے گی، عدالتی کندھے استعمال کر کے کوئی چی گویرا اور نیلسن منڈیلا نہیں بن سکتا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You