پنجاب

راولپنڈی (افتخار خٹک)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی راجہ فیصل رشید قتل کے مقدمہ

راولپنڈی (افتخار خٹک)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی راجہ فیصل رشید قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو الزام ثابت ہونے پر عمر وید کی سزا سنا دی ہے عدالت نے مقتول کے قانونی ورثا کو7لاکھ روپے بطور ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے عدالت نے مقدمہ کی شریک ملزمہ کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا ہے تھانہ وارث خان پولیس نے گزشتہ سال ستمبر کوظہیر عباس اورثنا عدیل کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 302/34کے تحت مقدمہ درج کیا تھا ملزمان پر ارسلان خان عرف شانی کے قتل کا الزام تھا گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے ظہیر عباس کو عمر قید کی سنا دی عدالت نے مقتول کے ورثا کو7لاکھ روپے بطور ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے عدم ادائیگی ہرجانہ کی صورت میں ملزم کو مزید6ماہ قید بھگتنا ہو گی عدالت نے حکم دیا ہے کہ عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کی جائیداد فروخت کر کے ہرجانے کی رقم وصول کی جائے عدالت نے ملزم کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ382-Bکا فائدہ بھی دیا ہے کے تحت ملزم کا عرصہ حوالات سزا سے منہا تصور ہو گا جبکہ عدالت نے مقدمہ کی شریک ملزمہ ثنا عدیل کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You