انٹرنیشنل

اسرائیلی وزیراعظم کے ہوٹل کے باہر فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ

نیویارک میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ہوٹل کے باہر فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین نے اسرائیلی جرائم کیلئے مزید رقم فراہم نہ کرنے اور فلسطین کی آزادی سمیت غزہ ریڈ لائن کے نعرے لگائے۔

اسرائیلی وزیراعظم کے ہوٹل کے باہر فلسطینیوں کے حق میں ہونے والے مظاہرے میں ایک شخص نیتن یاہو کا ماسک پہن کر بھی شریک ہوا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم گزشتہ روز امریکا کے دورے پر پہنچے ہیں جہاں وہ کانگریس سے خطاب اور امریکی صدر سے ملاقات کریں گے۔

بائیڈن انتظامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں ہوگی جبکہ اسرائیلی وزیراعظم کا امریکی کانگریس سے خطاب آج ہوگا۔

سابق امریکی صدر ٹرمپ بھی اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کیلیے تیار ہو گئے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم کی ملاقات جمعے کو فلوریڈا میں ہوگی، نیتن یاہو نے ٹرمپ سے ملنے کی درخواست کی تھی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You