سائنس اور ٹیکنالوجی

ایل ڈی آئی کمپنیوں کے لائسنسوں کی تجدید، سوفیصد رقم وصولی کا فیصلہ

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پی ٹی اے نے ایل ڈی آئی کمپنیوں کے لائسنسوں کی تجدید کیلئے سوفیصد پرنسپل رقم وصولی کا فیصلہ کر لیا۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پی ٹی اے نے ایل ڈی آئی کمپنیوں کو اربوں روپے کی چھوٹ دینے کا معاملے اور واجبات وصولی کے حوالے سے اجلاس طلب کر لیا۔

وزارت آئی ٹی نے ایل ڈی آئی کمپنیوں کے لائسنسوں کی تجدید کے لیے سوفیصد پرنسپل رقم وصول کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا، اجلاس میں رقم ادا نہ کرنےوالی نو کمپنیوں کو بلایا گیا ہے۔

اجلاس میں ایل ڈی آئی کمپنیوں کو پی ٹی اے کی شرائط سے آگاہ کیا جائےگا جبکہ کمپنیز کے لائسنس یکم اگست کو ایکسپائر ہو جائیں گے ،واجبات ادا نہ کرنے والی کمپنیوں کو لائسنس نہیں دیئے جائیں گے۔

یاد رہے کہ کمپنیوں کے ذمہ واجبات کی اصل مالیت 24 بلین ہے جبکہ سرچارج رقم 54 بلین ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You