انٹرنیشنل

سر کئیر اسٹارمر کو برطانیہ کے نئے وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد۔اکرام الدین

سر کئیر اسٹارمر کو برطانیہ کے نئے وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد۔اکرام الدین

لیبر پارٹی نے ہمیشہ غیر ملکی تارکین وطن کے مسائل حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔چیف ایگزیکٹو گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ

اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ سر کئیر اسٹارمر کو برطانیہ کے نئے وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ لیبر پارٹی کے اقتدار سے برطانیہ میں رہنے والے غیر ملکی تارکین وطن کے مسائل و مشکلات بروقت حل ہو سکتے ہے۔ جس طرح لیبر پارٹی نے امن و سلامتی اور غیر ملکی تارکین وطن کے مسائل حل کرنے میں کردار ادا کیا ہے اسی طرح ہمیشہ اہم کردار ادا کریں گی۔ لیبر پارٹی کے بہترین اقدامات اور پالیسیوں سے عوام کو بہترین ریلیف ملے گا۔ بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے اپنی مبارکبادی پیغام میں کہا کہ سر کئیر اسٹارمر کو برطانیہ کے نئے وزیر اعظم منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ برطانیہ کا نیی حکومت برطانیہ میں رہنے والے پاکستانی تارکین وطن کے مسائل حل کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں گے
یاد رہے کہ برطانیہ میں 4 جولائی کو منعقد ہونے والے انتخابات میں لیبر پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل ہوئی اور کنزرویٹو پارٹی کا 14 سال دور اقتدار اپنے اختتام کو پہنچا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You