پنجاب

راولپنڈی (افتخار خٹک)سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ راولپنڈی ڈاکٹر محمد ممتاز ہنجرا نے موضع کٹاریاں

راولپنڈی (افتخار خٹک)سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ راولپنڈی ڈاکٹر محمد ممتاز ہنجرا نے موضع کٹاریاں ٹھلیاں میں غیر قانونی تعمیرات پرتحریک انصاف کے رہنماو رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں ایس ایچ او تھانہ نصیر آباد کو حکم دیا ہے کہ30جولائی کو ملزم کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کی جائے گزشتہ روزسماعت کے موقع پر شیر افضل مروت عدالت میں پیش نہ ہوئے جبکہ آر ڈی اے کے لیگل ایڈوائزر اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر عدالت میں موجود تھے تعمیلی کی طرف سے عدالت میں دی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ شیر افضل مروت بیرون ملک ہیں اور ان کا وکیل عدالت میں حاضر ہو گا لیکن دوران سماعت کوئی بھی عدالت میں پیش نہ ہواجس پر عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے ایس یچ او تھانہ نصیر آباد کو ہدائیت کی کہ 30وارنٹ پر قانون کے مطابق عمل درآمد کر کے30جولائی کو ملزم کو عدالت میں پیش کیا جائے راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے)نے 12دسمبر2019کو پنجاب ڈویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ1976کی سیکشن 34-Bکے تحت شیر افضل مروت کا چالان کیا تھا جس میں الزام تھا کہ شیر افضل مروت نے موضع کٹاریاں ٹھلیاں میں اپنی حدود سے تجاوز کر کے سڑک پر غیر قانونی رکاوٹ کھڑی کی اور نقشے کی منظوری کے بغیر نہ صرف غیر قانونی تعمیرات کیں بلکہ آؤٹ پلان سکیم کی غیر قانونی تجارتی بکنگ بھی شروع کر رکھی ہے لہٰذا ملزم کو ہدائیت کی جائے کہ موقع پر غیر قانونی ڈویلپمنٹ اور تجارتی بکنگ فوری طور پر بند کرے اور آر ڈی اے سے غیر قانونی ڈویلپمنٹ اور تجارتی بکنگ کو ریگولائز کروائے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You