انٹرنیشنلاہم خبریں

برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ نے بھی غزہ میں فوری سیز فائر کا مطالبہ کردیا

برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ نے بھی غزہ میں فوری سیز فائر کا مطالبہ کردیا۔

اس جنگ کو ہر صورت ختم ہونا چاہیے اور ہنگامی بنیادوں پر سیزفائر ہونا چاہیے۔ڈیوڈ لیمی

لندن(نمائندہ صغیر عالم)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ نے بھی غزہ میں فوری سیز فائر کا مطالبہ کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی جلد اسرائیل اور فلسطین کا دورہ کریں گے جہاں وہ غزہ میں سیز فائر اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ایک پریس کانفرنس بھی کریں گے۔برطانوی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ڈیوڈ لیمی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور فلسطینی صدر محمود عباس سے دو ریاستی حل کے لیے ٹھوس اقدمات پر بھی بات کریں گے۔ایک بیان میں برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ میں اموات اور تباہی ناقابل قبول ہے، اس جنگ کو ہر صورت ختم ہونا چاہیے اور ہنگامی بنیادوں پر سیزفائر ہونا چاہیے۔برطانوی وزارت خارجہ کے مطابق ڈیوڈ لیمی اسرائیلی وزیراعظم سے 680 ٹن برطانوی امداد کے غزہ میں داخل نہ ہونے کے معاملے پر بھی بات کریں گے۔واضح رہے کہ برطانیہ کے عام انتخابات میں لیبر پارٹی نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے جس کے بعد سر کئیر اسٹارمر برطانیہ کے نئے وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You