کرائمز

صحافی حسن زیب کے قتل کا مقدمہ درج، سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی

نوشہرہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے صحافی حسن زیب کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے صحافی حسن زیب کو قتل کر دیا تھا، مقتول صحافی کو اکبر پورہ بازار میں نشانہ بنایا گیا، حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

نوشہرہ میں صحافی کو دن دیہاڑے فائرنگ کر کے قتل کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کر لی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے صحافی حسن زیب کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا اور بآسانی فرار ہو گئے۔

دوسری جانب پولیس نے نوشہرہ میں صحافی حسن زیب کے قتل کا مقدمہ تھانہ اکبرپورہ میں درج کر لیا، جس میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کو نامزد کیا گیا ہے، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزموں کی تلاش جاری ہے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے بھی واقعہ کا نوٹس لے رکھ

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You