اہم خبریںخیبرپختون خواہ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے علی امین گنڈا پور کے عدم پیشی پر وارنٹ جاری کئے، عدالت نے علی امین گنڈا پور کی بدھ کو حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کل کی سماعت کا حکمنامہ جاری کیا۔

عدالت کے مطابق اپریل 2024ء کے بعد کی سماعتوں میں علی امین گنڈا پور پیش نہیں ہوئے، تھانہ آئی نائن میں اکتوبر 2022ء میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف احتجاج کے تناظر میں مقدمہ درج ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو نااہل قرار دینے پر احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You