کالم/مضامین

"اسوہ رسول ﷺ پر عمل کر کے ہم ہجوم سے ایک امت اور قوم کی صورت بن سکتے ہیں”

"اسوہ رسول ﷺ پر عمل کر کے ہم ہجوم سے ایک امت اور قوم کی صورت بن سکتے ہیں”

**حضرت امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا جکرانڈا فیملی کلب ڈی ایچ اے اسلام آباد میں”خوشگوار زندگی گزارنے کیلیے درپیش چیلنجز” کے موضوع پر خطاب**

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور کے چیلنجز کا مقابلہ بحثیت مجموعی تب ہی ممکن ہے جب ہم اپنی زندگی کو ان اصولوں پر لے ائیں گے جن کی تعلیم آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے دی ہے اور یہ اقرار بندہ مومن کے دعوی ایمانی کو عمل تک لے جاتا ہے اور اسوہ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر عمل امت محمد رسول اللہ کو ایک مقام پر لا کھڑا کرتا ہے اج کی گھریلو زندگی اور معاشرے کی زندگی میں ہمیں اقرار سے لے کر عمل تک کے سفر کو اختیار کرنے کے لیے قلوب کی اصلاح اور ان برکات کا اصول لازم و ملزوم ہے جو سینہ بہ سینہ آرہی ہیں معاشرے کی گرد اللہ اللہ کی تکرار سے ہی صاف ہوگی اس طرح حصول رزق کے لیے جو جائز وسائل اختیار کرتا ہے چاہے تھوڑا ہی ملے لیکن اس کا دل مطمئن ہوتا ہے اس لیے زندگی میں خوشی اور اطمینان تب ہوگا جب ہماری زندگی قران و حدیث کے مطابق ہوگی اپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ اس جسم گوشت کا ایک لوتھڑا ہے جو درست ہو تو سارا جسم ٹھیک ہوتا ہے اور اگر یہاں قلب میں خرابی ہو تو پھر پورا جسم خراب ہو جاتا ہے جکرانڈا کلب ڈی ایچ اے ایکس سروس مین و دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات سے خطاب

انہوں نے مزید کہا کہ اج ہم روز بروز تنزلی کی طرف جا رہے ہیں کیونکہ ہم نے وہ اصول چھوڑ دیے ہیں جن کی وجہ سے ہم نے اقوام عالم میں حکومت کی اج بھی ترق یافتہ ممالک میں اسلامی اصولوں پر عمل ہو رہا ہے جیسے لندن میں دی عمر لا نافذ ہیں جاپان میں سود کی بجائے شراکت داری پر انویسٹمنٹ ہو رہی ہے ہم نے سود کو ملک میں عام کر رکھا ہے کیسے ممکن ہے کہ اس ظلم کے بعد ہم ترقی اور بہتری کی طرف کیسے جا سکتے ہیں ہر وہ شے جو اپنے اصل مقام پر نہ ہو ظلم کہلاتی ہے ہمارے معاشرے اور ملک میں کون سی ایسی چیز ہے جو اپنی اصل جگہ پر ہے معاشرے میں فرائض اور حقوق ایسے تقسیم ہیں کہ اگر سب اپنے فرائض ادا کریں تو کوئی ایسا نہیں بچے گا جسے اس کا حق نہ ملا ہو اخر میں حضرت شیخ المکرم نے ذکر قلبی کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ وہ نسخہ ہے جو خواب غفلت سے نکال کر بندہ مومن کو حضور حق سے اشنا کر دیتا ہے اور یہ لوگ مسکراتے چہروں سے شہادت دے جاتے ہیں

یاد رہے کہ اس پروگرام کا اغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور تلاوت حافظ محمد وقاص نے کی۔ حضرت امیر محمد اکرم اعوان رحمۃ اللہ علیہ کا نعتیہ کلام جناب رفیع اللہ صاحب نے پیش کیا اور اسٹیج سیکرٹری کے فرائض جناب محمد ارشد صاحب مجاز سلسلہ عالیہ اور صدر تنظیم الاخوان راولپنڈی ڈویژن نے سر انجام دیے ان کے علاوہ ڈاکٹر منیر احمد قائم مقام صاحب مجاز سلسلہ عالیہ اسلام آباد اور جنرل سیکرٹری راولپنڈی طارق چوہدری کے علاوہ ڈی ایچ اے کے احباب نے اپنی خدمات دیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You