پنجاب

ملکی ترقی کیلئے سب کو متحد ہونے کی ضرورت ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

ملکی ترقی کیلئے سب کو متحد ہونے کی ضرورت ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

مہنگائی کے خاتمے کے دعوئے جھوٹ پر مبنی،حقیقت اس کے برعکس ہے:گفتگو

مستقبل پاکستان عوامی مسائل کے حل کیلئے ہر اول دستہ کا کردار ادا کررہی ہے:نائب صدر

وفاقی او ر صوبائی حکومت نے دور اقتدار کے پہلے سو دنوں میں سوائے باتوں کے کوئی اور کام نہیں کیا

جنوبی پنجاب کے عوام کو درپیش مسائل میں اضافے کی وجہ منتخب سیاستدانوں کو مخلص اور دیانتدار نہ ہونا ہے

نائب صدر مستقبل پاکستان سید راشد حسین بخاری نے کہاکہ ملکی ترقی کیلئے متحد ہونے کی ضرورت ہے،بند کمروں میں بیٹھ کر مہنگائی کے خاتمے کے دعوے کرنے والے عوام کے پاس جاکر تو دیکھیں کہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کی بجائے روز بروز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور اس پر ستم بالائے ستم تو یہ ہے کہ بجلی کے بھاری بھرکم بلوں نے قوم کے دکھوں کو مزید بڑھا دیا ہے مگر اس کے باوجود حکمران طبقہ سب اچھا ہے کا راگ الاپ رہا ہے کہ جو کہ انتہائی افسوس ناک عمل ہے،مستقبل پاکستان عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر اول دستہ کا کردار ادا کررہی ہے اور اس حوالے سے ہر فورم پر عوام کی آواز بلند کرتے ہوئے انہیں ریلیف دلوانے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے،ہمارا سیاست میں آنے کا مقصد قوم کو معیار زندگی بلند کرتے ہوئے ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہار عید ملن پارٹی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی او ر صوبائی حکومت نے دور اقتدار کے پہلے سو دنوں میں زبانی کلامی باتوں اور دعوؤں کے کوئی اور کام نہیں کیا،صوبائی حکومت جس بجٹ کو ٹیکس فری قرار دے رہی ہے درحقیقت وہ عوام پر ٹیکسز کے بے پناہ بوجھ ہے جو انہیں نا چاہتے ہوئے برداشت کرنا پڑے گا اور اس کے آنے والے دنوں میں انتہائی مضر اثرات مرتب ہوں گے۔سیدر اشد حسین بخاری نے کہا کہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے عوام کو درپیش مسائل اور پریشانیوں میں اضافے کی بنیادی وجہ یہاں کے سیاستدانوں کا مخلص اور دیانتدار نہ ہونا ہے اگر یہ لوگ خلوص نیت اور جذبہ حب الوطنی سے آگے بڑھیں تو خطہ کی محرومی و پسماندگی کو دور کیا جاسکتا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You