سندھ

گلشنِ حدید کے گھروں میں کچرے سے تعفن پھیلنے لگا اسٹیل ملز کی حدید کمیٹی نے تمام سینیٹری ورکرز

گلشنِ حدید کے گھروں میں کچرے سے تعفن پھیلنے لگا اسٹیل ملز کی حدید کمیٹی نے تمام سینیٹری ورکرز کو نکال دیا

یونین کونسل کے چیئرمین ، وائس چیئرمین خاموش تماشائی بنے ہیں۔
سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ روڈ گلیوں کی صفائی کر رہے ہیں
سینیٹری ورکرز سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو گھروں سے کچرا نہیں اٹھانے دے رہے۔
نوکری سے فارغ کئے سینیٹری ورکرز تین دن سے احتجاج کررہے ہیں
گلشن حدید (زاہد اقبال بھٹہ) کراچی میں ڈیفینس کے بعد منی ڈیفینس کا نام پانے والا علاقہ گلشن حدید کے گھر کچرہ کنڈی کا منظر پیش کرنے لگے، گزشتہ دنوں میں پاکستان اسٹیل ملز نے گھروں سے کچرا اٹھانے والے سینیٹری ورکرز کو نوکری سے نکال دیا۔
پاکستان اسٹیل ملز حدید کمیٹی کی نااہلی کی انتہا ہے کوئی بھی متبادل انتظام کئے بغیر اور یونین کونسل یا ضلعی انتظامیہ کو بھی آگاہ نہیں کیا گیا۔ گلشن حدید اسٹیل ٹاؤن کی یو سی سے کامیاب ہونے والے چیئرمین اور وائس چیئرمین بھی علاقہ کی پریشانی سے لاعلم اور خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ متعلقہ یونین کونسل میں سینٹری ورکرز نہیں، ماہانہ بچٹ من پسند جگہوں پر لگتا ہے۔ سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ گلیوں سڑکوں پر تو صفائی کررہی ہے مگر گھروں سے کچرا اٹھانے کا کام شروع نہیں کیا۔ نوکری سے فارغ ہونے والے سینیٹری ورکرز سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے سینٹری ورکرز کو گھروں سے کچرا اٹھانے نہیں دے رہے۔ گھروں سے کچرا نا اٹھانے کی وجہ سے ہر گھر کچرہ کنڈی کا منظر پیش کر رہا ہے ۔ گھروں میں تعفن پھیلا رہا ہے جس سے بیماریاں پھیلنے کا بھی خدشہ ہے۔ عید کا موقع ہے۔ گھروں صفائی ستھرائی کرنا مشکل ہوچکا ہے۔ کچرا کہاں پھینکیں ۔۔۔؟

اہلیان گلشن حدید ، اسٹیل نے ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر ملیر و دیگر سرکاری اداروں سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر سینٹری ورکرز کو بحال کر کے گھروں سے کچرا اٹھوایا جائے۔ فوری طور پر علاقہ میں اسپرے کروایا جائے تاکہ بیماریوں سے بچا جا سکے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You