عید الاضحی بھی عید الفطر ہی کی طرح ایک مقدس دن ہے۔ عبدالسلام آفریدی

عید الاضحی بھی عید الفطر ہی کی طرح ایک مقدس دن ہے۔ عبدالسلام آفریدی
عید الاضحی اور بقرہ عید اسلام مذہب کا ایک خاص تہوار ہے۔رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ
مردان(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ ایم پی اے عبدالسلام آفریدی نے کہا کہ عید الاضحی بھی عید الفطر ہی کی طرح ایک مقدس دن ہے جو ہر سال دنیا بھر میں قربانی کرکے منایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید الاضحی کو بقرہ عید کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور یہ اسلام کا دوسرا اہم تہوار ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں مختلف ذات اور مذہب کے لوگ رہتے ہیں۔ ہر سال ہم مختلف تہواروں کو بڑی خوشی کے ساتھ مناتے ہیں۔ عیدالاضحی ان تہواروں میں سے ایک ہے جسے ہم مختلف ناموں سے بھی جانتے ہیں۔ عید الاضحٰی اور بقرہ عید۔ یہ اسلام مذہب کا ایک خاص تہوار ہے جسے پوری دنیا کے مسلمان مناتے ہیں اور آج اسے پورے جوش و خروش کے ساتھ پاکستان سمیت کئی ممالک میں منا رہے ہیں جو ایک اہم جز اور خوشی کا دن ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ ایم پی اے عبدالسلام آفریدی نے عید الاضحی اور بقرہ عید کے موقع پر بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ تمام امت مسلمہ اور اہل وطن کو عید الاضحی اور بقرہ عید کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہوں۔



