اہم خبریںجہلم

سید اعجاز حسین شاہ ٹریفک کانسٹیبل چالیس سال بعد ریٹائر

*سید اعجاز حسین شاہ ٹریفک کانسٹیبل چالیس سال بعد ریٹائر۔*

*دینہ ٹریفک انچارج نعمان فاروق ہمراہ ٹیم نے شاندار استقبال کیا پھول برسا کر محبت کا اظہار کیا گیا. جہلم میں ڈی ایس پی کی جانب سےبھی الوداعی پارٹی دی گئی۔*

*(ملک ندیم عباس) کے مطابق ٹریفک کانسٹیبل سید اعجاز حسین شاہ چالیس سال عوامی خدمات سرانجام دینے کے بعد ریٹائر ہوگئے۔ ڈی ایس پی ٹریفک کی جانب سے بھی الوداعی پارٹی کا بہترین انتظام کیا گیا۔* *دینہ مین چوک میں ٹریفک انچارج دینہ نعمان فاروق ہمراہ ٹیم جن میں شہری اور صحافی بھی شامل تھے انہوں نے پرتپاک استقبال کیا پھولوں کے ہار پہنائے نعمان فاروق کا کہنا تھا کہ سید اعجاز حسین شاہ نے آج تک کسی سے بھی کوئی زیادتی نہیں کی عوام الناس سے ہمیشہ دوستانہ رویہ رکھا اور محکمہ کو بھی کوئی شکایات کا موقع نہیں دیا. شاہ صاحب اچھے کردار کے مالک ہیں ہم کو ان کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی بعدازاں ڈی ایس پی ٹریفک کی گاڑی میں ان کو فل پروٹوکول کےساتھ انھیں گھر تک رخصت کیا گیا۔*

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You