اہم خبریںسندھ

مجھ پر کسی نے دباؤ نہیں ڈالا۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ

مجھ پر کسی نے دباؤ نہیں ڈالا۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ

ایک دو بار کچھ ایسی کوشش ہوئی جس کا فوری سدباب کیا وہ بھی بعد میں غلط فہمی ثابت ہوئی۔جسٹس عقیل عباسی

کراچی(نمائندہ عینی خان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل عباسی نے کہا ہےکہ خدا کی رحمت سے مجھ پر کسی نے دباؤ نہیں ڈالا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے عدلیہ پر دباؤ اور مداخلت کے الزامات میں حقیقت کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ واضح طور پر کہتا ہوں مجھ سے کسی نے رابطہ نہیں کیا، کچھ کوششیں ایسی ضرور ہوئیں لیکن خدا کی رحمت سے مجھ پر کسی نے دباؤ نہیں ڈالا، میرا گمان ہے جج کرپٹ اور بے ایمان نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی اس کے فیصلوں سے نظر آتی ہے، ایک دو بار کچھ ایسی کوشش ہوئی جس کا فوری سدباب کیا وہ بھی بعد میں غلط فہمی ثابت ہوئی۔جسٹس عقیل عباسی کہنا تھا کہ سندھ کی عدلیہ پر کسی مخصوص کیس میں دباؤ ڈالنے کی کوشش نہیں کی گئی، الیکشن ٹربیونل کے جج کا تبادلہ معمول کی کارروائی تھی، ججز کے تبادلے کا نظام بہت پیچیدہ ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You