اہم خبریںگجرات

گجرات پولیس لالہ موسی سرکل کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری بدنام زمانہ منشیات فروش

گجرات پولیس لالہ موسی سرکل کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری بدنام زمانہ منشیات فروش سمیت 5ملزمان گرفتار۔اڑھاٸی کلوسے زاٸد چرس اور30لیٹرشراب برآمد,

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی لالہ موسی سرکل چوہدری محمد اکرم کی زیرقیادت سرکل لالہ موسی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے کریک ڈاون جاری ہے۔اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسی انسپکٹر لیاقت حسین نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ مختلف کارواٸیوں کے دوران 4ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان 1 محمد اشرف ساکن نندوال سے شراب 20لیٹر ,2نجم عباس ساکن دلانوالہ سے شراب 10لیٹر ,3بدنام زمانہ منشیات فروش میر عباس ساکن لالہ موسی سے چرس 1980گرام ,4 عبدالحفیظ ساکن کوٹلہ قاسم خاں سے شراب 10لیٹر برآمد کر لی گٸ۔
جبکہ ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ انسپکٹر مجاہد فاروق اور انکی پولیس ٹیم نے ملزم باغ علی ساکن مردان کو گرفتار کر کے چرس 550گرام برآمد کر لی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You