کراچی پریس کلب کی صحافی کالونی کی آباد کاری میں بھرپور تعاون کریں گے، صفدر علی بگھیو
*کراچی پریس کلب کی صحافی کالونی کی آباد کاری میں بھرپور تعاون کریں گے، صفدر علی بگھیو*
*ہاکس بے صحافی کالونی کے ترقیاتی کاموں میں پیش رفت کے لئے وزیر بلدیات سے رابطے میں ہیں، ڈائیریکٹر جنرل لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی*
*کراچی پریس کلب کے 700 نئے اراکین کیلئے 125 ایکٹر زمین فراہم کردی یے، ڈی جی ایل ڈی اے*
*اراکین کے گھروں کی آباد کاری کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہے ہیں، صدر و سیکریٹری کراچی پریس کلب*
کراچی (رپورٹ : جاوید صدیقی) کراچی پریس کلب کے زیر اہتمام صحافی کالونی ہاکس بے بلاک ارسٹھ ، ایل ڈی اے اسکیم بیالیس کے الاٹیز میں سائٹ پلان تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی، سیکریٹری شعیب احمد، ڈی جی ایل ڈی اے صفدر علی بگھیو، سیکریٹری ایل ڈی اے سید شبیہہ الحسن، سیکریٹری پلاٹ کمیٹی شمس کیریو، ڈائریکٹر لینڈ ایل ڈی اے ذیشان احمد سمیت اراکین گورننگ باڈی، سینئر اراکین اور الاٹیز بلاک ارسٹھ موجود تھے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی سید صفدر علی بگھیو نے کہا کہ کراچی پریس کلب ایک تاریخی عمارت ہے اور صحافیوں کے حقوق اور آزادی صحافت کیلئے کراچی پریس کلب کا کردار بھی تاریخی رہا ہے، ہماری کوشش ہے کہ صحافی کالونیوں کی آباد کاری کیلئے ترقیاتی کاموں کی تکمیل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو جلد از جلد ممکن بنائیں تاکہ یہ کالونیاں آباد ہوسکیں، ہم وزیر بلدیات سے رابطے میں ہیں اور ہماری پوری کوشش ہے کہ صحافی کالونی کی تمام ترقیاتی اسکیموں کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرلیا جائے، انہوں نے کہا کہ کراچی پریس کلب کے نئے اراکین کیلئے چار سو گز کے سات سو پلاٹس کی فراہمی کیلئے ایل ڈی اے کیجانب سے گذشتہ سال ایک سو پچیس ایکٹر زمین کی نشاندھی کی گئی ہے اور ہمیں امید ہے کہ کراچی پریس کلب کو اپنے نئے اراکین کیلئے سات سو پلاٹس جلد فراہم کردئیے جائیں گے، ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے نے کہا کہ کراچی پریس کلب کی موجودہ قیادت بھرپور تیاری اور مستقل مزاجی کیساتھ پلاٹس کے معاملات کو اچھے انداز سے لیکر چل رہی ہے اور میں اور میرا پورا اسٹاف کراچی پریس کلب کے اراکین اور الاٹیز کی سہولت کیلئے ہر وقت موجود ہے، کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی اور سیکریٹری شعیب احمد نے ڈی جی ایل ڈی اے صفدر علی بگھیو اور سیکریٹری سید شبیہہ الحسن کو صحافی کالونی کے معاملات میں مکمل تعاون کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا اور انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا، انہوں نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ صحافی کالونیوں کی آباد کاری میں حاصل تمام رکاوٹیں دور کرتے ہوئے اراکین کو اپنے گھروں کی تعمیر میں تمام سہولیات فراہم کریں، صدر کراچی پریس سعید سربازی نے سات سو اراکین کیلئے زمین کی فراہمی پر ڈی جی ایل ڈی اے کا شکریہ ادا کیا، اس سے قبل سیکریٹری کراچی پریس کلب نے ڈائریکٹر جنرل لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو کراچی پریس کلب کی صحافی کالونیوں کے معاملات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور ایل ڈی اے حکام کیجانب سے بھرپور تعاون پر انکا شکریہ ادا کیا، پروگرام کے اختتام پر صدر و سیکریٹری کراچی پریس کلب نے ڈی جی ایل ڈی اے کو اجرک کا تحفہ پیش کیا اور الاٹیز میں سائٹ پلان تقسیم کئے گئے۔




