پنجاب

شرح سود میں کمی کے باوجود سٹیٹ بینک کا مہنگائی میں اضافے کا خدشہ باعث تشویش ہے

شرح سود میں کمی کے باوجود سٹیٹ بینک کا مہنگائی میں اضافے کا خدشہ باعث تشویش ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

حکومت قول و فعل میں تضاد کے ذریعے آخر کب تک قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکے گی، روش کو بدلے:گفتگو

مہنگائی کی بڑھتی ہوئی شرح پر قابو پانے کیلئے بجلی اور گیس کے نرخوں میں کمی کرنے کی ضرورت ہے:چیئرمین

حکمران ہوا میں تیر چلانے کی بجائے زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے آگے بڑھنا ہوگا،ورنہ سب کچھ آؤٹ آف کنٹرول ہوگا

چیئر مین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی کی شرح سود میں کمی کے باوجود مہنگائی میں مزید اضافے کے خدشے پر گفتگو

چیئر مین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ سٹیٹ بینک کا شرح سود میں ڈیڑھ فیصد کمی کرتے ہوئے اگلے ماہ مہنگائی میں مزید اضافے کا خدشہ باعث تشویش ہے،ہونا تو چاہیے تھا کہ شرح سود 22 سے کم ہوکر 20.5 فیصد ہونے سے مہنگائی کم ہوتی مگر بجٹ اقدامات،بجلی اور گیس کے نرخوں میں اضافے کی وجہ سے مزید بڑھے گی،ایک طرف حکومت عوامی ریلیف اور مہنگائی میں کمی کے دعوے کررہی ہے تو دوسری جانب مالیاتی اداروں کی رپورٹس اس کی نفی کررہی ہیں آخر حکومت کب تک قول و فعل میں تضاد کی مرتکب ہوکر آگے بڑھتی رہے گی اب عوام کی بھی قوت برداشت جواب دینے لگی ہے اگر انہیں ریلیف فراہم نہ کیا گیا تو معاشی حالات مزید کشیدہ ہوجائیں گے۔ان خیالات کا اظہار شرح سود میں کمی کے باوجود مہنگائی میں اضافے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں جب تک بجلی اور گیس کے نرخوں میں کمی نہیں کی جاتی مہنگائی میں اضافے کا سلسلہ یونہی برقرار رہے گا اور حکومت چاہتے ہوئے بھی اس میں کمی واقع نہیں کرپائے گی۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ حکمران طبقہ کو ہوا میں تیر چلانے کی بجائے زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے آگے بڑھنا ہوگا ورنہ سب کچھ آوٹ آف کنٹرول ہوجائے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You