انٹرنیشنلاہم خبریں

اسحاق ڈار کی ترک صدر سے ملاقات، غزہ پر ڈی 8 وزارتی اجلاس کی میزبانی کو سراہا

استنبول: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترک صدر ایردوان سے ملاقات کی۔

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے غزہ کی صورتحال پر D-8 وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے اختتام کے بعد ترک صدر رجب طیب ایردوان سے D-8 وزرائے خارجہ کی اجتماعی کال میں شمولیت اختیار کی۔

صدر ایردوان کو وزارتی اجلاس کی کارروائی کے بارے میں بریفنگ دی گئی، نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے غزہ پر D-8 وزارتی اجلاس کی میزبانی کے ترکی کے اقدام کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ کی صورتحال انتہائی تشویشناک ، فوری مظالم روکے جائیں: اسحاق ڈار

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترک صدر ایردوان کو صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کا تہنیتی پیغام پہنچایا۔

انہوں نے پاکستان ترکیہ دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے لیے صدر ایردوان کی ذاتی دلچسپی اور قیادت کا شکریہ ادا کیا، نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے صدر ایردوان کو ساتویں اعلیٰ سطحی سٹریٹجک تعاون کونسل (HLSCC) کے لیے پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ کیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You