
راولپنڈی : سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری عدنان قتل کیس کا عدالت نے فیصلہ سنا دیا

مقدمے کے نامزد ملزم مسلم لیگ ن کے سابق سینیٹر چوہدری تنویر کی عبوری ضمانت خارج، فوری گرفتار کرنے کا حکم
ایم این اے دانیال چوہدری سمیت 3 ملزمان کی ضمانتیں منظور
ملزمان نے 16 مئی کو راولپنڈی کی مقامی عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کی تھی
فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر گزشتہ روز عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا
محفوظ شدہ فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج رانا سہیل نے سنایا
سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری عدنان کو 12 فروری کی شام فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا
مقدمے مین مسلم لیگی سینیٹر چوہدری تنویر، ایم این اے دانیال چوہدری،اسامہ چوہدری، چنگیز چوہدری اور لقمان کامل کو نامزد کیا گیا تھا




