انٹرنیشنلاہم خبریں

پاکستان کے سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہونے کا قوی امکان

پاکستان کے سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہونے کا قوی امکان۔

نئے منتخب ہونے والے رکن ملک دو سال تک خدمات سرانجام دیں گے۔

نیویارک(نمائندہ انیلا جعفری)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق جاپان کی خالی کردہ ایشیائی ممالک کی نشست پر پاکستان بلا مقابلہ امیدوار ہے، جس کے بعداقوام متحدہ میں پاکستان کے سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہونے کا قوی امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق غیر مستقل ارکان کے انتخاب کے لیے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلا س کل جمعرات کو  ہوگا، 53 ایشیائی ممالک نے پاکستان کی حمایت کردی  ہے،  193ارکان خفیہ بیلٹنگ کے ذریعے ووٹ کریں گے۔خیال رہے کہ امیدوارکو دو تہائی اکثریت یا 128 ووٹ حاصل کرنے ضروری ہوتے ہیں چاہے وہ بلامقابلہ ہی کیوں نہ ہو، سلامتی کونسل کے پانچ مستقل اور10غیرمستقل ارکان ہیں، نئے منتخب ہونے والے رکن ملک دو سال تک خدمات سرانجام دیں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You