اہم خبریںگجرات

گجرات پولیس کے شہید انسپکٹر سکندر اعظم کا یوم شہادت ان کے آبائی علاقہ جہلم میں سلامی اور دعائیہ تقریب

گجرات پولیس کے شہید انسپکٹر سکندر اعظم کا یوم شہادت ان کے آبائی علاقہ جہلم میں سلامی اور دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں پولیس شہداء کی ملک و قوم کے لئے قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔شہید انسپکٹر سکندر اعظم نے01جون 1988کو سماج دشمنوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش فرمایا۔ ان کے یوم شہادت کے موقع پر ان کے آبائی گاؤں ڈومیلی جہلم میں ان کی قبر پرپولیس افسران نے حاضری دی اوردعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔گجرات پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی دی اوردعائیہ تقریب میں شہیدکے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اس موقع پر شہید کے لواحقین کی محکمہ پولیس کی طرف سے مالی امداد بھی کی گئی۔
ڈی پی او گجرات مستنصرعطا باجوہ نے کہا ہے کہ ملک و قوم کی خاطر اپنی جانیں قربان کرنے والے عظیم شہداء کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You