سندھ

پی ٹی آئی سے اتحاد کی صورت میں مولانا فضل الرحمن کو قیمت چکانا پڑے گی۔خورشید شاہ

پی ٹی آئی سے اتحاد کی صورت میں مولانا فضل الرحمن کو قیمت چکانا پڑے گی۔خورشید شاہ

پندرہ سالوں میں پارلیمنٹ سے بھاگنے اور پارلیمنٹ کے فیصلوں کا احترام نہ ہونے کی وجہ سے مسائل ہیں۔مرکزی رہنما پاکستان پیپلزپارٹی

کراچی(نمائندہ عینی خان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے اتحاد کی صورت میں مولانا فضل الرحمن کو بڑی قیمت چکانا پڑے گی،مولانا زیرک سیاست دان ہیں اور پی ٹی آئی سے اتحاد کی صورت میں ان کو اپنی سیاست اور ذات بچانا پڑے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  خورشید شاہ نے کہا کہ ملک کی معاشی حالت کو دیکھ کر بجٹ بنایا جانا چاہیے، ملک کی معیشت اس وقت بہتر نہیں ہے یہ بات سب کو پتہ ہے، ملک میں اس وقت 80 لاکھ ملازمین ہیں، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کم از کم 30 فیصد اضافہ ہونا چاہئے اس کے علاوہ صحت اور تعلیم کے فنڈز میں اضافہ ہونا چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ  پندرہ سالوں میں پارلیمنٹ سے بھاگنے اور پارلیمنٹ کے فیصلوں کا احترام نہ ہونے کی وجہ سے مسائل ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You