حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے ریسکیو ایمبولینس میں بچے کی ڈلیوری کرنے والے ریسکیورز محمد ارسلان اور محمد فرحان کی حوصلہ افزائی کے لیے سرٹیفیکیٹس اور کیش ایورڈ دیا گیا۔
معاشرے میں ہمیشہ مثبت کام کی حوصلہ افزائی اور منفی کام کی حوصلہ شکنی بہترین معاشرے کے قیام کی ضامن ہے۔ توصیف بیگ (صدر حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی)
ان کا مزید کہنا تھا کہ ریسکیو اہلکاروں نے نہ صرف دو قیمتی جانوں کو بچایا بلکہ اپنے فرض کے ساتھ ساتھ انسانی ہمدردی کی بہترین مثال بھی قائم کی۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 انجینئر سعید احمد نے صدر حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی کی طرف سے ریسکیورز کی حوصلہ افزائی سے ریسکیورز کا مورال بلند ہوتا ہے۔ ریسکیو 1122 جہلم آئندہ بھی اسی جوش و جذبے سے اپنے فرائض سرانجام دیتی رہے گی۔



