چیئر مین کورنگی ٹاﺅن محمد نعیم شیخ ہیٹ اسٹروک کے سلسلے میں آفتاب انگلش ہائر سیکنڈری اسکول

چیئر مین کورنگی ٹاﺅن محمد نعیم شیخ ہیٹ اسٹروک کے سلسلے میں آفتاب انگلش ہائر سیکنڈری اسکول کے دورے کے موقع پر بچوں کو پانی، کولڈ ڈرنک اور لنچ بکس تقسیم کیں
کراچی : (اسٹاف رپورٹ)
چیئر مین کورنگی ٹاﺅن محمد نعیم شیخ نے P&T سوسائٹی میں واقع آفتاب انگلش ہائر سیکنڈری اسکول کا دورہ کیا وہاں پر موجود بچوں سے ملے اسکول میںدستیاب سہولیات کے بارے میں اسکول انتظامیہ سے معلومات حاصل کیں ا س موقع پرانکے ہمراہ پرنسپل فرید عالم و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود ہیں چیئر مین کورنگی ٹاﺅن محمد نعیم شیخ نے طلباءمیں پانی،کولڈڈرنک کی بولتیں اور لنچ بکس تقسیم کئے انھوں نے کہا کہ جو قوم تعلیم سے وابستگی رکھتی ہیں وہ کبھی پیچھے نہیں رہتے آپ یورپ کو ہی دیکھ لیں تعلیمی میدان میں حددرجہ ترقی کی اور انکی ترقیوں کی مثالیں ہر جگہ پیش کی جاتی ہیں ہم اپنے حدود میں واقع گورنمنٹ ، پرائیوٹ اسکولوں کا وقفے وقفے سے دورہ کرتے ہیں تاکہ وہاں کے مسائل کو حل کرانے میں اپنا کردار ادا کر سکیں حالانہ وہ ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں آتے ہیٹ اسٹروک کے سلسلے میں ہم عملی میدان میں اترچکے ہیں چیئر مین کورنگی ٹاﺅن محمد نعیم شیخ نے ہیٹ اسٹروک کے بارے میں بچوں کا آگاہی فراہم کی اور کہا کہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں اور پانی زیادہ سے زیادہ پیئںبلکہ پانی کی بولتیں اپنے ساتھ رکھیں کورنگی کی شاہراﺅں پر ہیٹ اسٹروک کیمپ قائم دیئے گئے ہیں



