خیبرپختون خواہ

فلسطینی مسلمانوں کا جاری قتل عام و نسل کشی بند کریں۔خبیبہ شرافت

فلسطینی مسلمانوں کا جاری قتل عام و نسل کشی بند کریں۔خبیبہ شرافت

اقوام متحدہ اور دیگر انسانی حقوق کے اداروں کی خاموشی افسوسناک ہے۔نائب صدر خواتین ونگ گلگت بلتستان

گلگت بلتستان(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ گلگت بلتستان کی نائب صدر حبیبہ شرافت نے کہا کہ اسرائیل معصوم فلسطینوں کاجاری قتل عام و نسل کشی بند کریں انہوں نے کہا کہ کئی سالوں سے معصوم فلسطینوں کا قتل عام و نسل کشی جاری ہے جو قابل افسوس ہے فلسطینی مسلمانوں کیلئے آواز اٹھانا ہر مسلمان کا فرض اور اہم ذمہ داری ہے پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ گلگت بلتستان کی نائب صدر حبیبہ شرافت نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ اقوام متحدہ اور دیگر انسانی حقوق کے اداروں کی خاموشی افسوسناک ہے انہوں نے مزید کہا کہ اقوام عالم فلسطینی مسلمانوں کیلئے آواز بلند کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں تا کہ فلسطین میں مسلمانوں کا قتل عام و نسل کشی بند ہو سکے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You