پنجاب

ملکی ترقی اور مسائل کے خاتمے کیلئے متحد ہونے کی ضرورت ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

ملکی ترقی اور مسائل کے خاتمے کیلئے متحد ہونے کی ضرورت ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

سیاسی عدم استحکام ملکی معیشت کی کمزوری اور عوامی پریشانیوں میں اضافے کا باعث بن رہی ہے:گفتگو

ہر ایک کرپٹ فرد کا احتساب اور لوٹی ہوئی دولت واپس لی جائے چاہے وہ سیاستدان ہوں یا پھر کوئی اور:چیئرمین

ملک پر قرضوں کا بوجھ مسلسل بژھتا جارہا ہے اس سے جان چھڑانے کیلئے ضروری ہے حکمران طبقہ شاہانہ اخراجات کو ترک کرے

چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی کی ملک اور قوم کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے خصوصی گفتگو

چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ ملکی ترقی اور مسائل کے خاتمے کیلئے متحد ہونے کی ضرورت ہے،بڑھتا ہوا سیاسی عدم استحکام ملکی معیشت کی کمزوری اور عوامی پریشانیوں میں اضافے کا باعث بن رہی ہے،ہر ایک کرپٹ فرد کا احتساب اور لوٹی ہوئی دولت واپس لی جائے چاہے وہ سیاستدان،بیوروکریٹ،اداروں کے سربراہ ہوں یا پھر کسی اور شعبہ زندگی سے تعلق رکھتے ہوں سب کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے کیونکہ کرپشن وہ معاشی و معاشرتی ناسور ہے کو ملکی جڑوں کو کھوکھلا کرنے کے ساتھ مسائل میں اضافے کا باعث بن رہا ہے،ملک پر قرضوں کا بوجھ ہرگزرتے دن کے ساتھ بژھتا جارہا ہے اس سے جان چھڑانے کیلئے ضروری ہے حکمران طبقہ شاہانہ اخراجات کو ترک کرتے ہوئے کفایت شعاری کے دعووئں کی بجائے اس پر عمل بھی کریں۔ان خیالات کا اظہار ملک اور قوم کو درپیش مسائل کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کی بڑھتی ہوئی شرح عوام کو زندہ درگور ہونے پر مجبور کررہی اس کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ عوام کا معاشی استحصال کرنے والوں کے خلاف عملی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ قوم کا معیار زندگی بلند ہوسکے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You