اہم خبریںکھیل

چکوال میں دوسرا چوہدری طارق محمود( مرحوم) ہسولہ کبڈی میچ کا انعقاد ہوا

چکوال میں دوسرا چوہدری طارق محمود( مرحوم) ہسولہ کبڈی میچ کا انعقاد ہوا

(رپورٹ:سینیئر نائب صدر چکوال پریس کلب ناصر محمود آرائیں )

آج چکوال میں دوسرا چوہدری طارق محمود( مرحوم) ہسولہ کبڈی میچ کا انعقاد ہوا جس میں سدا بہار کبڈی گروپ چکوال اور فخر پوٹھوار کبڈی گروپ گجرخان نے حصہ لیا اس میچ میں سدا بہار کبڈی گروپ چکوال نے سخت مقابلے کے بعد فخر پوٹھوار کبڈی گروپ گجرخان کو 30 کے مقابلے میں 40 پوائنٹ سے شکست دی اس کبڈی میچ کے مہمان خصوصی پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم این اے میجر ریٹائرڈ طاہر اقبال اور ایم پی اے سیکرٹریٹ کے انچارج چوہدری شہریار سلطان تھے اس میچ میں لالہ گروپ نے خصوصی شرکت کی جس کی قیادت ڈاکٹر محمد شہباز کر رہے تھے اس کبڈی میچ کے سرپرست اعلی چوہدری بابر ندیم ڈھکو جبکہ اس کبڈی میچ کا انعقاد چوہدری رستم بیگ سب انسپیکٹر ٹریفک پولیس اور چوہری شیر الطاف نے کیا جیتنے والی ٹیم کو مہمان خصوصی چوہدری شیر یار سلطان اور لالہ گروپ نے انعام تقسیم کیے اس میچ کو دیکھنے کے لیے کبڈی کے شوقین لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You