اہم خبریںبزنس

حکومت نے نیب کے نئے ضوابط تیار کرلیے، سیاستدانوں کو ریلیف ملے گا

حکومت نے نیب کے نئے ضوابط تیار کرلیے، سیاستدانوں کو ریلیف ملے گا۔

نیب کیلئے حکومت کی جانب سے نئے قواعد و ضوابط بنائے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹ

اسلام آباد(نمائندہ امبرین بلوچ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق حکومت نے نیب سے متعلق قواعد و ضوابط نئے تیار کرلیے، جس سے سیاست دانوں کو ریلیف ملے گا۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیب کے لیے حکومت کی جانب سے نئے قواعد و ضوابط بنائے گئے ہیں، جس کے تحت قومی احتساب بیورو کسی بھی سیاست دان کو آئندہ براہ راست  گرفتار نہیں کر سکے گا۔چیئرمین نیب سے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی ملاقات کے حوالے سے میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ اسپیکر نے چیئرمین نیب کو اس حوالے سے نئی ایس او پیز سے متعلق آگاہ کیا ہے، جس کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کسی بھی سیاست دان کو آئندہ براہ راست حراست میں نہیں لے سکے گا۔ رکن اسمبلی یا رکن سینیٹ کے خلاف شکایت پر اسپیکر اور چیئرمین  سینیٹ سے رابطہ کیا جائے گا۔ صرف الزامات کی بنیاد پر کوئی کارروائی نہیں ہوگی۔اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے نئے نیب قواعد و ضوابط کے حوالے سے مزید بتایا کہ تحقیقات کی سطح تک بھی کسی رکن پارلیمان کو گرفتار کرنے کی اجازت نہیں ہوگی جب کہ نیب کا کوئی افسر میڈیا یا عوام میں بیان نہیں دے گا۔نئے قواعد و ضوابط کے مطابق نیب افسر سیاسی رہنما کے خلاف ریفرنس دائر ہونے پر ہی بیان دے گا اور احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے افسر کو ایک ماہ سے ایک سال قید جب کہ 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی جاسکے گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You