اہم خبریںسندھ

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے نئی اطالوی سفیر کی ملاقات

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے نئی اطالوی سفیر کی ملاقات۔

دونوں کے درمیان ملاقات میں سرمایہ کاری سمیت مختلف امور پر بات چیت ہوئی۔

کراچی(نمائندہ رخسار بٹ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان میں اٹلی کی نئی سفیر ماریلیا ارمیلن نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے گورنر ہاؤس کراچی میں ملاقات کی، جس میں تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔اس موقع پربات چیت کرتے ہوئے گورنرسندھ نے اطالوی سفیر ماریلیا ارمیلن کو تعیناتی پر مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے تعلقات وقت گزرنے کے ساتھ مستحکم ہو رہے ہیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ  اٹلی کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔سرمایہ کاری کیلئے ایس آئی ایف سی بھرپور معاون و مددگار ثابت ہوگا۔ملاقات کے موقع پر اٹلی کے قونصل جنرل ڈینلو گرڈانیلا بھی موجود تھے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You