انٹرنیشنلاہم خبریں

غزہ میں اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری، مزید 17 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری، مزید 17 فلسطینی شہید۔

اسرائیل کا جنگ بندی مذاکرات سے متعلق جواب موصول ہوا یے، اسرائیل کی جانب سے وصول جواب کا جائزہ لے رہے ہیں۔خلیل الحیا نائب سربراہ حماس

غزہ(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری ہے، غزہ کے نصیرات کیمپ، خان یونس اور رفح پر اسرائیلی بمباری سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 17 فلسطینیوں کو شہید ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مغربی کنارے کے شہر جنین میں صیہونی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید ہوگئے، غزہ میں شہید حاملہ خاتون کی بعد از وفات پیدا ہونے والی بچی بھی جان کی بازی ہار گئی۔ 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 34ہزار 356 سے تجاوز کر گئی ہے۔غزہ وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باعث زخمیوں کی تعداد 77 ہزار 368 تک پہنچ گئی ہے۔دوسری جانب غزہ میں حماس کے نائب سربراہ خلیل الحیا نے کہا ہے کہ اسرائیل کاجنگ بندی مذاکرات سے متعلق جواب موصول ہوا ہے ، اسرائیل کی جانب سے موصول جواب کا جائزہ لے رہے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You