سندھ

لانڈھی ٹاؤن کی عوام کے لئے عید پر تحفہ=

`===لانڈھی ٹاؤن کی عوام کے لئے عید پر تحفہ===`

*`ٹاؤن چیئرمین نے جوئے اور قابل اعتراض ورائٹی شو/سرکس کی اجازت دے دی`*

کراچی : (رپورٹ:عاصم آرائیں جہلمی)

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی سے گہری وابستگی رکھنے والے لانڈھی ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے چئیرمن عبد الجمیل خان نے ٹاؤن چئیرمن کا چارج لینے کے بعد لانڈھی ٹاؤن میں مختلف کاموں پر پابندی عائد کر رکھی ہے، جس میں کھیلوں کے گراؤنڈ پر خاص طور پر اتوار کے روز کے لیے کاروباری سرگرمی، بازار، فیسٹیول وغیرہ شامل ہیں، مگر ٹاؤن چئیرمن عبد الجمیل خان نے ایک بار پھر اپنے ہی بنائے ہوئے قانون کو روندتے ہوئے غیر مقامی سرکس مافیا کو رہائشی علاقوں/محلوں کے درمیان بغیر کسی اسکروٹنی، میلہ میں لگائے جانے والے سازوں سامان کی جانچ پڑتال اور اخلاقیات کے اعتبار سے میلے کا معیار جانچے 15 روز کے لئے محمڈن گراؤنڈ میں کھیل روک کر فیملی میلہ لگانے کی اجازت دے دی، جسمیں مختلف رکاساؤں اور خواجہ سراؤں کا موسیقی پر رکس، مختلف اقسام کے جوئے، خستہ حال عارضی نصب کئے گئے جھولے، انسانی زندگیوں کے لئے خطرناک ناقص موت کا کنواں اور مضر صحت اشیاء کے اسٹل لگائے جاتے ہیں، اور تفریح کے لئے آنے والی فیملی خواتین سے چھیڑ چھاڑ بد اخلاقی و بد تمیزی کی اطلاعات عام ہیں اور خود جماعت اسلامی کے رہنما ماضی میں اس طرح کی کی سرگرمیوں کی سخت مخالفت کرتے رہے ہیں۔۔۔ مگر ٹاؤن چئیرمن عبد الجمیل خان برسرِ اقتدار آکر سرکس اور ورائٹی شو مافیا کے آلہ کار بنے ہوئے نظر آتے ہیں۔۔۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You