الخدمت عید الفطر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منائے گی۔نو ید علی بیگ

الخدمت عید الفطر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منائے گی۔نو ید علی بیگ
مظلوم فلسطینی اس وقت بھی سخت ترین حالات کا سامنا کر رہے ہیں، 22 لاکھ سے زائد فلسطینی اب بھی غزہ میں محصور ہے اور مشکل ترین حالات کا مقابلہ کر رہے ہیں۔چیف ایگزیکٹو الخدمت
کراچی(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق چیف ایگزیکٹو الخدمت نوید علی بیگ نے کہا ہے کہ الخدمت عید الفطر مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منائے گی، فلسطینی بہن بھائیوں کیلئے عید الفطر کی نماز میں خصوصی دعائیں کی جائیں، یہ فلسطینی بہن بھائیوں کا بحیثیت مسلمان ہم پر حق ہے،ہم یہ حق ادا کریں گے۔چیف ایگزیکٹو الخدمت نے کہا کہ اہل کراچی سمیت تمام پاکستانیوں سے بھی اپیل ہے کہ وہ عید الفطر کی نماز فلسطین کے سربند پر چم تلے ادا کریں اور ان سے بھرپوراظہاریکجہتی کریں،عید الفطر کے اجتماعات اور پروگرامز میں فلسطینیوں کو یاد رکھا جائے ۔نوید علی بیگ نے کہا کہ مظلوم فلسطینی اس وقت بھی سخت ترین حالات کا سامنا کر رہے ہیں ۔ 22لاکھ سے زائد فلسطینی اب بھی غزہ میں محصور ہیں اورمشکل ترین حالات کا مقابلہ کر رہے ہیں ،جس بڑے پیمانے پر غزہ میں تباہی ہوئی ہے جنگ بندی کے بعد بھی بحالی کے عمل میں سالوں لگیں گے۔



