اہم خبریںسندھ

سندھ میں جرائم بڑھ گئے، فوج آئے اور اسکو جڑ سے اکھاڑ دے: پی پی رکن اسمبلی نے اپیل کردی

سندھ میں جرائم بڑھ گئے، فوج آئے اور اسکو جڑ سے اکھاڑ دے: پی پی رکن اسمبلی نے اپیل کردی۔

ہم کب تک احتجاج کریں اور کب تک تحریکیں چلائیں آرمی چیف سے گزارش ہے ایکشن لیں اور سندھ کو اس آفت سے ہمیشہ کے لیے نجات دلائیں۔مخدوم جمیل الزمان

سندھ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی مخدوم جمیل الزمان نے سندھ میں جرائم کے خاتمے کیلئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ایکشن لینے کی اپیل کردی۔ میڈیا سے گفتگو میں مخدوم جمیل الزمان کا کہنا تھاکہ سندھ میں جرائم بڑھ گئے ہیں، ایک مرتبہ فوج آئے اور اس کو جڑ سے اکھاڑ دے۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف سے گزارش ہے ایکشن لیں اور سندھ کو اس آفت سے ہمیشہ کے لیے نجات دلائیں، کب تک ہم احتجاج کریں گے اور تحریکیں چلائیں گے؟ سب ایک ٹیبل پر بیٹھ جائیں۔ان کا کہنا تھاکہ شہباز شریف موجودہ حکومت کے انچارج ہیں اور وہ دور اندیش آدمی ہیں، وہ آصف زرداری سے مشاورت کریں گے تو حکومت پانچ سال بھی پورا کرے گی اور جھگڑے بھی نہیں ہونگے۔مخدوم جمیل الزمان نے کہا کہ اللہ نے میری اوردیگر لوگوں کی دعا یقیناً قبول کی ہوگی،  لگتا ہے بانی پی ٹی آئی جلد باہرآجائیں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You