اہم خبریںپنڈدادنخان

پنڈدادنخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گزشتہ کچھ ماہ کے دوران علاقہ پنڈ دادنخان میں ڈکیتیاں کرنے

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان محمد آصف اور ٹیم کی شاندار کاروائی،ڈکیت گینگ کے 05ملزمان گرفتار،چھینی گئی رقمم، موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد،

پنڈدادنخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گزشتہ کچھ ماہ کے دوران علاقہ پنڈ دادنخان میں ڈکیتیاں کرنے والے خطرناک ڈکیت گینگ کے 05ملزمان قاسم،شجاہت ،فیضان ،فرحان نذیر اور شاکر کو گرفتار کر لیا،

ملزمان سے چھینے گئے 05 عدد قیمتی موبائل فونز ، نقدی وغیرہ مالیتی 10 لاکھ 40 ہزار اور وارداتوں کے دوران استعمال ہونے والا اسلحہ 2 عدد رائفلیں 12 بور جبکہ 03 عدد پسٹل 30 بور معہ ایمو نیشن بھی برآمد کر لئے گئے،

ملزمان سے کا میاب شناخت پریڈ کے بعد مالمسروقہ کی برآمدگی عمل میں لائی گئی ہے،ڈی پی او جہلم

ڈکیت گینگ کی گرفتاری پر اہل علاقہ نے سکھ کا سانس لیا ہے، پولیس تھانہ پنڈ دادنخان کو زبر دست خراج تحسین،

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے اہم اور کامیاب کاروائی پر ڈی ایس پی پنڈ دادنخان ، ایس ایچ او پنڈ دادنخان اور ٹیم کو تعریفی و توصیفی سرٹیفیکیٹس سے نوازا،

جہلم پولیس شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لئے ہر لمحہ کوشاں ہے ، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کریک ڈاون جاری رہے گا،

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You