جہلم : ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ٹیم کی اہم کاروائی،قتل کے مقدمہ میں ملوث02 اشتہاری ملزمان

جہلم : ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ٹیم کی اہم کاروائی،قتل کے مقدمہ میں ملوث02 اشتہاری ملزمان گرفتار،آلات قتل اسلحہ ناجائز برآمد،
ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ٹیم نے جدید تکنیکی طریقہ کار اختیار کرتے ہوئےقتل اور اغواء کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری ملزمان اللہ بخش اور محمد اسلم کو گرفتار کر لیا،
ملزم اللہ بخش سے دوران ریمانڈ جسمانی آلہ قتل پسٹل 30بورمعہ ایمونیشن اور ملزم محمد اسلم سےپسٹل9ایم ایم معہ ایمونیشن برآمد کر لئے گئے ،
ملزمان نے سال 2023 میں رضوان عباس نامی شہری کو اغواء کر کے قتل کر دیا تھا،
ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے،
جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جہلم پولیس بر سر پیکار ہے، جرائم کے خاتمے کے لئے کوئی بھی کسر نہ اٹھا رکھی جائیگی ،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
ڈی پی او جہلم کا ایس ایچ او جلالپور شریف اور ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان،



