اہم خبریںخیبرپختون خواہ

صوبائی وزیر صحت سید قاسم علی شاہ کا پیراپلیجک سنٹر پشاور کا دورہ

صوبائی وزیر صحت سید قاسم علی شاہ کا پیراپلیجک سنٹر پشاور کا دورہ۔

پیراپلیجک سنٹر پشاور کے عملے اور چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر سید محمد الیاس نے انکا استقبال کیا۔

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق صوبائی وزیر صحت سید قاسم علی شاہ کا پیراپلیجک سنٹر پشاور کو دورہ اور معائنہ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز انصاف ڈاکٹرز فورم کے ڈاکٹر وسیم مروت کی دعوت پر صوبائی وزیر صحت سید قاسم علی شاہ نے پیراپلیجک سنٹر پشاور کا دورہ کیا، مُلک بھر سے آئے ہوئے زیر علاج مریضوں کی بیمار پرسی کی اور ادارے کی لش گرین لان میں ایک سادہ مگر پُروقار افطاری میں شرکت کی۔پیراپلیجک سنٹر پشاور کے عملے اور چیف ایگزیکٹیو نے اُن کا اسقبال کیا ، سپائنہ بائی فیڈا سے متاثرہ ایک بچی نے اُنھیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ اور عملے کی ارکان کے ساتھ مختصر تعارف کے بعد لان میں موجود مریضوں میں گھل مل گئے۔ تمام مریضوں نے اُنھیں ہسپتال کی کارکردگی اور عملے کے حُسن سلوک کا ذکر کرتے ہوئے، مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ افطار ڈنر کے بعد ادارے کے سربراہ ڈاکٹر سید محمد الیاس نے وزیر صحت اور دیگر مہمانان گرامی کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہر سال پاکستان میں تقریباً 8 ہزار لوگ جن کی اکثریت نوجوانوں پرمشتمل ہوتی ہے مختلف وجوہات کی بنا پر سپائنل کارڈ انجری کا شکار ہو کر اپنے خاندان، ہیلتھ کیئر سسٹم اور معاشرے پر بوجھ بن جاتے ہیں۔ پیراپلیجک سنٹر پشاور پورے ملک کا وہ واحد ادارہ ہے جہاں پر ایسے مریضوں کی جامع جسمانی، نفسیاتی اور معاشرتی بحالی کی تمام تر خدمات اور آلات ایک ہی چھت کے نیچے بالکل مفت فراہم کی جاتی ہیں، اور مکمل جسمانی معذوری کے باوجود اُنکو ایک فعال خوشحال اور باعزت زندگی گزارنے کے قابل بنایا جاتاہے وزیر صحت کو بتایا گیا کہ سپائنل کارڈ انجریز کے علاوہ پیراپلیجک سنٹر میں کلب فٹ یا ٹیڑے پاوں کے ساتھ پیدا ہونے والے بچوں کا علاج بھی بین القوامی معیار کے عین مطابق بالکل مفت کیا جاتا ہے،اور پچھلے پانچ سالوں میں ساڑھے تین ہزار سے زیادہ بچوں کو یہاں رجسٹرڈ کیا جاچکاہے جو یا تو مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں یا وہ علاج کے مختلف مراحل سے گزررہے ہیں۔وزیر صحت کو بریفنگ دیتے وقت ڈاکٹر سید محمد الیاس نے بتایا کہ پیراپلیجک سنٹر میں نہ صرف تمام تر خدمات اور آلات بالکل مفت فراہم کی جاتی بلکہ یہاں کا عملہ مریضوں کے ساتھ عزت واحترام سے پیش آتا ہے، اور اُنکی عزت نفس کا پورا پورا خیال رکھا جاتا ہے۔وزیر صحت سید قاسم علی شاہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ادارے کی شاندار کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوۓ کہا کہ پچھلے 25 دنوں سے میں مختلف ہسپتالوں کا مُعائنہ کررہاہوں لیکن یہاں آکر پہلی دفعہ محسوس ہوا کہ یہاں کے مریض مُطمئن ، عملہ خوش باش اور ماحول صاف ستھرا ہے۔اُنھوں نے ادارے کے سربراہ کو یقین دلایا کہ وہ اس ادارے کے ساتھ پر ممکن تعاون کریں گے۔ اور جلد سے جلد ریجنل اور پھر ڈویژنل اور ضلعی سطح پر اس کے برانچز قائم کرنے لیے باقاعدہ مشاورت کا آغاز کریں گے۔اس موقع پر وزیرصحت کے کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر حیدر علی ، سابقہ چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے صحت رابعہ بصری، ڈاکٹر وسیم مروت (جی ایس ، آئی ڈی ایف) ڈاکٹر نبی آفریدی (فوکل پرسن ہیلتھ) اور وزارت صحت کے دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You