انٹرنیشنلاہم خبریں

شام میں ایرانی سفارتخانے پر اسرائیلی حملہ، سینیئر کمانڈر سمیت 8 افراد جاں بحق

شام میں ایرانی سفارتخانے پر اسرائیلی حملہ، سینیئر کمانڈر سمیت 8 افراد جاں بحق۔

اسرائیلی میزائل حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایرانی پاسداران انقلاب کے القدس بریگیڈز کے سینیئر کمانڈر رضا زاہدی بھی شامل ہیں۔

تہران(نمائندہ مجاہد افغان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اسرائیل کے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایران کے سفارتخانے پر میزائل حملے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے جس میں متعدد سفارتکار بھی شامل ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے دمشق میں ایرانی سفارتخانے کے قونصلر سیکشن کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں عمارت تباہ ہوگئی۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا نے دمشق میں سفارتکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی اور کہا کہ دمشق میں اسرائیلی حملے میں متعدد ایرانی سفارتکار بھی جاں بحق ہوئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ دمشق میں اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایرانی پاسداران انقلاب کے القدس بریگیڈز کے سینیئر کمانڈر رضا زاہدی بھی شامل ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق میزائل حملے میں قونصلر سیکشن اور سفیر کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا گیا۔اسرائیلی حملے کے بعد شامی وزیر خارجہ نے بھی ایرانی قونصل خانے کا دورہ کیا

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You