جہلم
دینہ(ملک ندیم عباس) اسماء نور نے اول پوزیشن حاصل کرکے والدین کا سر فخر سے بلند کردیا
دینہ(ملک ندیم عباس) اسماء نور نے اول پوزیشن حاصل کرکے والدین کا سر فخر سے بلند کردیا ۔
شہریوں اور رشتہ داروں کی جانب سے والدین کو مبارکباد کا سلسلہ جاری ۔گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک اکا دینہ کے سالانہ نتائج جاری ۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کا ارزلٹ جاری کردیا گیا نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی دینہ تحصیل صدر حاجی مسعود اختر رانا کی بیٹی اسماء نور نے ہشتم کلاس سے اول پوزیشن حاصل کی اور اچھی کارکردگی دکھانے پر بطور انعام ٹرافی حاصل کی جس پر حاجی مسعود اختر رانا نے کہا کہ اگر موجودہ دور میں ہم اپنے بچوں کی تعلیم پر مکمل توجہ دینگے تو انشاءاللہ آنے والے وقتوں میں ہمارے بچوں کے لیے آسانیاں پیدا ہونگی



